76

شمالی کوریا کا نئے سولڈ فیول ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے درمیانی فاصلے کے حامل نئے سولڈ فیول ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے شمالی کوریائی خبر ایجنسی KCNA کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ تجربہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی نگرانی میں کیا گیا ہے کم جونگ ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مختلف فاصلے کے تمام ٹیکٹیکل، آپریشنل اور اسٹریٹجک گریڈ میزائلوں کو مکمل سولڈ فیول میں تبدیل کر دیا گیا ہے اس سے قبل شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل کا بھی تجربہ کیا تھا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا میزائل اور جوہری ہتھیار بنانے میں مصروف ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹھوس ایندھن والے میزائل مائع ایندھن کی مختلف حالتوں کے مقابلے میں تیزی سے لانچ کئے جاسکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں