68

سعودی عرب: کا پناہ گزینوں سے متعلق اہم فیصلہ

سعودی عرب: کی حکومت نے ہمسایہ ممالک کے پناہ گزینوں کی سہولت کے لیے بڑا اہم اعلان کر دیا ہے میڈیا کے مطابق سعودی کا بینہ کا اجلاس منگل کو ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں جدہ میں ہوا جس میں ہمسایہ ممالک کے پناہ گزینوں کی اقامہ فیسیں چار سال تک سعودی حکومت کی جانب سے ادا کرنے کے فیصلہ کیا گیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ہمسایہ ممالک کے پناہ گزینوں کے اقامے اور ورک پرمٹ کی فیسوں کے علاوہ ان کے اہل خانہ پرعائد ماہانہ ٹیکس کے حوالے سے کہا گیا گیا کہ پناہ گزینوں کی تمام قانونی اقامتی دستاویزات کی فیسیں مقررہ تاریخ اجرا سے چار برس تک حکومت کے ذمہ ہوں گی اور اس حوالے سے پناہ گزینوں کے اقاموں کی عدم تجدید پر عائد ہونے والے جرمانوں کی ادائیگی شامل ہے کابینہ کے اجلاس میں ایجنڈے میں شامل مختلف امور کا جائزہ لیا گیا جن میں مجلس شوریٰ کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات شامل تھیں۔ اس کے علاوہ سعودی وزارت خارجہ کو جمہوریہ ڈومینیکا کے ساتھ سیاسی مشاورت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت تیار کرنے کا اختیار دیا گیا سعودی عرب میں جوہری اور ریڈیو لاجیکل ریگولیٹری اتھارٹی اور عراق کے ریڈیو ایکٹیو کنٹرول اتھارٹی کے مابین تابکاری کے تحفظ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی جب کہ ٹریفک ضوابط میں بھی بعض تبدیلیوں کی بھی منظوری دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں