86

انتخابات میں کامیابی کے لئے انتہا پسند جماعت بی جے پی نے ہرحد پار کردی

انتخابات میں کامیابی کے لئے انتہا پسند جماعت بی جے پی نے ہرحد پار کردی اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار نے اپوزیشن کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا اپریل 2024 کے انتخابات میں کامیابی کے لئے انتہا پسند جماعت بی جےپی نے ہرحد پارکردی اور اقتدارکے حصول کے لئے سیاسی اقدار کی پامالی کرتے ہوئےمودی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی کی دیگر قیادت بھی مودی سرکار کے نشانے پر آگئی مودی سرکار نے انتخابات میں کامیابی کے لئے اپنے مخالفین کے خلاف محاذ کھولنے کی بھرپور تیاری کر لی، دہلی کی وزیر تعلیم اتیشی مارلینا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ’’مودی سرکار کی جانب سے انہیں دھمکایا جارہا ہے،تنبیہ کی جا ر ہی ہے کہ یاتو ان کی پارٹی میں شامل ہو جاؤ یا جیل جانے کے لئے تیار ہو جاؤ‘‘ اتیشی مارلینا کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی کیرئیر بچانا ہے تو بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنا ہو گی، بی جے پی لوک سبھا انتخابات سے قبل مزید چار عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کو گرفتار کرنا چاہتی ہے جن میں سوربھ بھر دواج، راگھو چڈھا، درگیش پاٹھک اور میں شامل ہوں کانگرس پارٹی کے بعد عام آدمی پارٹی مودی سرکار کی جیت میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، کانگرس پارٹی کو راستے سے ہٹانے کے لئے مودی سرکار کی جانب سے ان کے اکاؤنٹس منجمد کر کے ساڑھے تین ہزار کروڑ کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں