سعودی عرب: کی روز افزوں ترقی نے غیر ملکیوں کو راغب کیا ہے اور 77 فیصد غیر ملکی مملکت میں جائیداد (گھر) خریدنے کے خواہشمند ہیں عرب ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم 44 فیصد غیر ملکی دارالحکومت ریاض میں گھر خریدنا چاہتے ہیں جدہ میں 24 فیصد جب کہ دمام اور مدینہ منورہ میں 11 فیصد غیر ملکی اپنا گھر خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں سبق ویب سائٹ نائٹ فرانک نامی عالمی کمپنی کی جانب سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں سے سروے کیا ہے جس میں یہ اعداد وشمار سامنے آئے ہیں۔ ان میں 56 فیصد ایسے غیر ملکی ہیں جو یہاں 10 سال سے مقیم ہیں جب کہ 76 فیصد نجی شعبوں میں کام کرتے ہیں۔سروے میں یہ دلچسپ انکشاف بھی ہوا ہے کہ 75 فیصد غیر ملکی 1.5 ملین ریال تک کا گھر خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں جب کہ 40 فیصد ساڑھے 7 لاکھ ریال سے زائد کا گھر خرید سکتے ہیں جب کہ ایسے غیر ملکیوں کی تعداد 9 فیصد ہے جو 3.5 ملین ریال تک کی مالیت کا گھر خریدنے کے لیے تیار ہیں سروے میں شامل غیر ملکیوں کی اکثریت کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ آئندہ 12 سے 24 ماہ کے دوران اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ ریاض میں 2 بیڈ کا مکان 8 لاکھ ریال اور جدہ میں 7 لاکھ ریال میں مل سکتا ہے جبکہ تین بیڈ کا بنگلہ 2.7 ملین ریال کا ریاض میں اور 2.8 ملین ریال کا جدہ میں مل سکتا ہے
118