کراچی : محکمہ زراعت سندھ نے ممکنہ بارشوں ،سیلاب کے پیش نظر ریپڈریسپانس فورس ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا تفصیلات کے مطابق وزیر زراعت سردار بخش مہر کی زیرصدارت میں محکمہ زراعت کے افسران کااجلاس ہوا ، جس میں ممکنہ بارشوں ،سیلاب کے پیش نظر ریپڈریسپانس فورس ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا صوبائی وزیر کو محکمہ زراعت کے ڈی جیز کی ونگزکی کارکردگی،جاری زرعی اسکیموں پربریفنگ دی گئی ، سردار محمد بخش مہر نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام افسران کارکردگی کومزید بہتر بنائیں وزیر زراعت نے کہا کہ سندھ میں کپاس کاشت کرنے کا رجحان ختم ہوتا جارہا ہے، اچھی ورائٹیزمتعارف کرائیں تاکہ کاشتکار کپاس کاشت کریں سردار بخش مہر نے سیکریٹری زروعت کو واٹر مینجمنٹ،ریسرچ ونگ، انجینئرنگ،ٹریننگ ،ایکسٹینشن ونگ فعال بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں زرعی پیداوار کوبہتر بنانے کیلئےٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے، زرعی تحقیق کے ثمرات صوبےکے کاشتکاروں تک پہنچنا ضروری ہیں
109