83

رمضان کے آخری عشرے میں مسجد الحرام کی فضائی نگرانی

دنیا: بھر میں رمضان المبارک کا آخری عشرہ جاری ہے مکہ مکرمہ اور مسجد الحرام کی سیکیورٹی کے لیے ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے العربیہ کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مکہ مکرمہ اور مسجد الحرام کی سیکیورٹی کے لیے مزید مزید فول پروف انتظامات کرتے ہوئے مسجد الحرام اور اس کی جانب جانے والے تمام راستوں کی فضائی سکیورٹی اور نگرانی بڑھا دی ہے رپورٹ کے مطابق ماہ صیام میں کے آخری عشرے میں دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عمرہ زائرین اور نمازیوں کی سلامتی کے لیے سعودی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فضائی نگرانی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے اس حوالے سے روزانہ سیکورٹی ہیلی کاپٹرز مسجد الحرام اور مکہ مکرمہ کی حدود کی فضائی نگرانی پر معمور کیے گئے ہیں ایوی ایشن سکیورٹی کے جنرل کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسن آل بسام نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے لیے سکیورٹی کے طے شدہ منصوبے پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔مسجد الحرام میں آنے والے تمام زائرین پر نظر رکھی جارہی ہے بریگیڈیئر جنرل حسن نے بتایا کہ مکہ کی فضاؤں میں پرواز کرنے والے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں میں نگرانی کے جدید آلات نصب ہیں۔وہ سکیورٹی تنصیبات اور ٹریفک پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وہ سیکیورٹی مشنوں کے علاوہ مختلف انسانی امدادی کام بھی کررہے ہیں اور وہ تمام سرکاری اداروں کو لاجسٹیکل امداد مہیا کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ سیکیورٹی ہیلی کاپٹر کسی ہنگامی صورت میں امدادی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں اور انھیں وقتِ ضرورت فضائی ایمبولینس کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں