109

راہول گاندھی کا انتخابات میں مودی سرکار پر میچ فکسنگ کا الزام

کانگرس کے رہنما راہول گاندھی نے انتخابات میں مودی سرکار پر میچ فکسنگ کا الزام کردیا اور کہا اپوزیشن جماعتوں اور ان کے لیڈروں کے خلاف انتخابات کے دوران لیول پلیئنگ فیلڈ سے محروم ہیں تفصیلات کے مطابق بھارت میں لوک سبھا انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتیں مودی سرکار کے نشانے پر ہیں اور سیاسی جماعتیں مودی سرکار حال ہی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹویٹ کی جانب سے کانگرس جماعت کے کئی اکاوٴنٹس کو منجمد کیا گیا اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پانچ انکم ٹیکس نوٹس بھیجے گئے کانگرس کے رہنما راہول گاندھی کا انتخابات میں مودی سرکار پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ انکم ٹیکس کاروائیوں اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں اور ان کے لیڈروں کے خلاف انتخابات کے دوران لیول پلیئنگ فیلڈ سے محروم کیا گیا 29 مارچ 2024 کو بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے باعث اپوزیشن جماعتوں کو پانچ انکم ٹیکس نوٹس بھیجے گئے، انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی کانگرس سے 3567 کروڑ فوری ادا کرنے کی ڈیمانڈ بھی سامنے آئی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کانگرس پر 210 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر کے اکاوٴنٹس منجمد کر دئیے، سابقہ سربراہ الیکشن کمیشن کے مطابق کانگرس اور دیگر جماعتوں کو عین الیکشن سے قبل سرکاری نوٹس آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر سوالیہ نشان ہیں، الیکشن کمیشن یقینی طور پر اپوزیشن جماعتوں کے خلاف نوٹس کو انتخابات سے قبل روک سکتا تھا مودی سرکار کے حکم پر اپوزیشن لیڈروں کے خلاف کاروائیاں، تلاشی، نوٹس جاری کرنے اور الگ الگ مقدمات میں گرفتاریاں نمایاں رہی ہیں حال ہی میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور بھارت راشترا سمیتی پارٹی کی کلواکنٹلا کویتھا کو گرفتار کیا گیا کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے سوال کیا کہ مودی اہم اپوزیشن پارٹیوں کو ہراساں کرنے کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کو ہتھیار کے طور پر کیوں استعمال کر رہا ہے؟ دیگر سیاسی جماعتوں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور سی پی آئی ایم کو بھی انکم ٹیکس ڈیپارمنٹ کی جانب سے 15 کڑور کا نوٹس جاری کیا گیا ہے مودی سرکار انتخابات سے قبل میچ فکسنگ کر کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے لئے راہ ہموار کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں