52

بائیڈن کی کامیابی کیلئے اوباما کے بعد کلنٹن نے بھی کمر کس لی

امریکی: صدر بائیڈن کی انتخابی مہم میں سابق صدور بھی شامل ہوگئے، نیویارک میں انتخابی مہم کیلئے فنڈ ریزنگ میں اوباما اور کلنٹن نے حصہ لیا میڈیا کے مطابق سابق صدور اوباما اور کلنٹن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام بائیڈن کودوبارہ صدرمنتخب کرائیں، فنڈ ریزنگ تقریب انتخابی مہم کیلئے 26 ملین ڈالر جمع کیے گئے ہیں سابق صدرٹرمپ نے بائیڈن کے فنڈریزنگ ڈنر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کو متوسط طبقے کی بجائے ارب پتی افرادکی حمایت حاصل ہے واضح رہے کہ اس سے قبل سابق صدر اوباما کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کو نومبر میں دوبارہ وائٹ ہاؤس پہنچائیں گے۔ ڈیموکریٹس کو صدارتی انتخابی مہم کی کامیابی کیلئے مسلسل کام کرنا ہے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کے باعث کئی بحران پیدا ہوئے پاکستانی نژاد ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن خود انتخابی مہم چلانے کے بجائے سابق صدر سے مدد مانگ رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں