چیمپئنز ٹرافی 2025، آئی سی سی وفد کی قذافی اسٹیڈیم آمد

پاکستان: میں آئندہ سال شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئی سی سی کا وفد دوسرے مرحلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ گیا میڈیاکے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال فروری میں پاکستان کی میزبانی میں ہونی ہے جس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئی سی سی کا وفد گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا آئی سی سی ایونٹ آپریشنز کی سینیئر منیجر سارہ ایڈگر اور ایونٹ منیجر عون زیدی پر مشتمل دو رکنی وفد آج دوسرے مرحلے میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر بورڈ حکام اور قذافی اسٹیڈیم کے منتظمین نے آئی سی سی وفد کو بریفنگ دی جب کہ وفد نے اسٹیڈیم کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے آمدورفت کے راستوں، سہولتوں، ڈریسنگ رومز، مختلف اسٹینڈز کا جائزہ لیا وفد کے سربراہ کرس ٹیلٹلی کل اسلام آباد میں ٹیم کو جوائن کریں گے جہاں یہ سہ رکنی وفد پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لے گا چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ واضح رہے کہ آئی سی سی کا وفد چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا اور پہلے روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی، شہر میں واقع ہوٹلوں کا دورہ کیا اور سہولتوں کا جائزہ لیا تھا