53

وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے اور وزیر خزانہ کو محمد اورنگزیب کو اس کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے وزیراعظم نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وزیر خزانہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جب کہ ای سی سی کے دیگر ارکان میں تجارت، توانائی اور پٹرولیم کے وفاقی وزرا شامل ہوں گے نوٹیفکیشن کے مطابق اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزرا بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے واضح رہے کہ اس سے قبل جمعہ کو وزیر اعظم نے 7 کمیٹیاں تشکیل دی تھیں اور سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین ہوں گے یاد رہے کہ ماضی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت وزیر خزانہ کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں