65

مسجد نبویؐ: میں رمضان رضاکاروں کی تعداد 1300سے تجاوز

مسجد نبویؐ: مدینہ منورہ میں والنٹیئرز سروسز کے خواتین سیکشن کی ڈائریکٹر مروۃ معمرجی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ رمضان کے پہلے عشرے کے دوران رضا کاروں کی تعداد 1300 سے بھی بڑھ گئی ہے جبکہ مقدس مسجد میں اس وقت 32 کی تعداد میں رضا کار ٹیمیں موجود ہیں میڈیاکے مطابق مروۃ معمرجی کا کہنا تھا کہ رمضان میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زائرین کی خدمت کے لیے اب بھی رضاکارانہ کاموں کے مواقع موجو ہیں جس کیلیے پورٹل کے ذریعے درخواست بھیجی جاسکتی ہے۔والنٹیئرز سروسز کی ڈائریکٹر کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خواتین کی خدمت کے شعبے میں مزید مواقع نہ ہونے کی صورت میں رضا کار کو دوسرے شعبوں میں منتقل کردیا جاتا ہے واضح رہے حرمین شریفین میں ہر سال رمضان اور حج کے دوران بڑی تعداد میں رضا کار اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں