54

برطانیہ: میں مہنگائی کی شرح 40 برس کی بلند ترین سطح 11.1 فیصد تک جاپہنچی ڈھائی برس کی کم ترین سطح پر آگئی

برطانیہ: میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے، جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں مہنگائی کی شرح ڈھائی برس کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے میڈیا کے مطابق برطانیہ میں فروری میں مہنگائی کی شرح 3.4 فیصد رہی مہنگائی میں کمی کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کمی کے باعث ہوئی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکتوبر 2022 میں مہنگائی کی شرح 40 برس کی بلند ترین سطح 11.1 فیصد تک جاپہنچی تھی، جبکہ فیول اور ہاؤسنگ کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان برقرار ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق بینک آف انگلینڈ کا ہدف مہنگائی کو 2 فیصد پر لانا ہے، بینک آف انگلینڈ جمعرات کو شرح سود پر نظرثانی کرے گا معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ جمعرات کو شرح سود میں کمی کا امکان نہیں، برطانیہ میں شرح سود 5.25 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ رواں برس شرح سود میں کمی کا امکان موجود ہے۔رپورٹس کے مطابق آئندہ ماہ انرجی پرائس کیپ میں 12 فیصد مزید کمی دیکھنے کو ملی ہے، جبکہ مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں