65

پہلی ترجیح صوبے میں امن کا قیام ہے، وزیر اعلیٰ کے پی

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پورا صوبہ میری ذمے داری ہے اور پہلی ترجیح کے پی میں امن وامان کا قیام ہے میڈ یاکے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم امن کے بغیر ترقی نہیں کر سکتے، ہماری پہلی ترجیح صوبے میں امن و امان کا قیام ہے، اس حوالے سےمکمل پلان بنایا ہے جس پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا علی امین نے کہا کہ انسان پر جتنی کڑی ذمے داری ہوتی ہے اتنا کڑا حساب بھی اللہ لیتا ہے، پورے صوبے کا وزیر اعلیٰ ہوں اور پورا کے پی میری ذمے داری ہے، یہاں جو کام بھی نہیں ہوئے وہ ترجیحی بنیادوں پر کریں گے۔ ڈیڑھ دو سال سے لوگ ہیلتھ کارڈ کا انتظار کر رہے تھے جو دوبارہ بحال کر دیا ہے، ہم نے اب سرکاری اسپتالوں کو بہترکرنا ہے، انہیں ہر سہولت فراہم کریں گے ان کا کہنا تھا کہ بجلی مہنگی ہو گئی، گیس نہیں ملتی، لوگ مہنگائی کو برداشت نہیں کر سکتے، ہمیں عوام کی تکالیف کا احساس ہے، ساڑھے 8 لاکھ خاندانوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر رمضان پیکیج دیا جائے گا، لوگوں کا حق ان کی دہلیز پر پہنچائیں گے، ان کی تذلیل نہیں کریں گے بلکہ لوگوں کو 10 ہزار روپے باعزت طریقے سے دیں گے وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ ہر چیز پر سیاست نہیں کرنا چاہیے،عوام ہماری ہے اور صوبے کے تمام لوگوں کو رمضان پیکیج ملے گا، پناہ گاہیں دوبارہ ہم نے کھول دی ہیں، وہاں تمام سہولیات لوگوں کو میئسر ہیں، میری ترجیحات میں صوبے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا شامل ہے علی امین نے کہا کہ پاکستان سے سب سے بڑا مسئلہ فوڈ سیکیورٹی کا ہے اور ضروری ہے کہ ہم اپنے فوڈ سیکیورٹی کے لیے کچھ کریں، ہم لوگوں کو مچھلی پکڑنا سکھائیں گے اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔ خواتین کو گھروں میں روزگار دیں گے اور نوجوانوں کو ہنر کی تربیت دیں گے انہوں کا کہنا تھا کہ جو وفاق نے ہمیں ہمارے بقایا جات دینے ہیں وہ ہمارا حق ہے اور اسے تو انہیں ہمیں دینا ہی پڑے گا اور وفاق سے ہم اپنا یہ حق لے کر ہی رہیں گے وزیراعظم سے اس حوالےسے میٹنگ بھی کی ہے، وفاق کے حالات ٹھیک نہیں تو ہمیں اکٹھا کے بجائے قسطوں میں بقایاجات کی ادائیگی کر دیں علی امین نے مزید کہا کہ قرضے لے کر قومیں نہیں بنتیں، قرض لیتے ہیں تو واپس بھی دینا پڑتا ہے، ہم لیفٹ کینال اور ٹانک زام پر جلد کام شروع کریں گے، چھوٹے ڈیمز پر بھی کام ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں