61

ضمنی انتخابات، آصفہ بھٹو نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

بانٹیں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی پی رہنما اور صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے میڈ ڈیا کے مطابق 8 فروری کو عام انتخابات کے بعد خالی ہونے والی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر الیکشن کمیشن نے آئندہ ماہ 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے نوابشاہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں آصفہ بھٹو نے آر او ایڈیشنل کمشنر ٹو شیر علی جمالی کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو اور وکلا کی ٹیم بھی موجود تھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے بعد آصف بھٹو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی روانہ ہو گئیں واضح رہے کہ 8 فروری کو مذکورہ حلقے سے آصف علی زرداری کامیاب ہوئے تھے تاہم ان کے صدر مملکت بننے پر یہ نشست خالی ہوئی تھی جس پر ان کی صاحبزادی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں