52

1999 سے لیکر 2018 تک موسمیاتی تبدیلی سے 10 ہزار جانیں ضائع ہوئیں: وزیر اعظم

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے موسم بہار کی ملک گیر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا، انہوں نے پودا لگا کرشجرکاری مہم کا آغاز کیا اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں پودا لگا کر ملک بھر میں موسم بہار کی شجر کاری کا افتتاح کیا ہے، ہماری گزشتہ حکومت کا ہدف 24 کروڑ درخت لگانے کا تھا ہم اس سال درخت لگانے کی تعداد دگنی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں کل رقبے کے تناسب میں جنگلات صرف 5 فیصد ہیں، پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ موسمیاتی خطرات کا شکار ملک ہے، 1999 سے لیکر 2018 تک موسمیاتی تبدیلی سے 10 ہزار جانیں ضائع ہوئیں انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہواہے اس لیے ضروری ہے تعلیمی اداروں میں اس خطرے کی آگاہی کو یقینی بنایا جائے اور شجرکاری مہم پورے پاکستان میں پھیلانے کی کوششیں کی جانی چاہئیں وزیراعظم نے کہا کہ اس موقع پر پاکستانی قوم سے درخواست کرتا ہوں شجرکاری مہم کا حصہ بنیں، قوم موسمیاتی خطرات سے بچانے کیلئے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں