53

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مثالی اقدام

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلئے اپنا ہیلی کاپٹراستعمال کرنےکی اجازت دے دی، اپنے بیان میں کہا کہ لوگ بروقت اسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے ہی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں مریم نواز کا کہنا تھا کہ دوردرازعلاقوں میں حادثےکی صورت میں متاثرین کوبروقت اسپتال پہنچانا ناگزیر ہے، سرگودھااسپتال میں ہارٹ ٹیک کےمریض کو بے بس دیکھ کردلی دکھ ہوا، موٹر وے پر بھی ریسکیو 1122 سروس شروع کی جائےگی وزیراعلیٰٰ مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں ایئرایمبولینس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بہت جلدائیرایمبولینس سروس کا آغاز بھی کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں