42

سینیٹ ضمنی انتخابات: پیپلز پارٹی 4، ن لیگ اور جے یو آئی ایک ایک نشست پر کامیاب

سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا صوبہ سندھ، بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے جہاں یوسف رضا گیلانی سمیت پیپلز پارٹی کے 4 امیدوار سینیٹ نشستوں پر کامیاب ہوگئے ہیں۔ سینیٹ کی 6 نشستوں کے لیے ضمنی انتخاب میں 4 پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے ایک ایک نشست جیت لی پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں، قومی اسمبلی میں یوسف رضا گیلانی 204 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ان کے مد مقابل امیدوار الیاس مہربان کو 88 ووٹ ملے، ارکان قومی اسمبلی نے یوسف رضا گیلانی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔ اس کے علاوہ سندھ کی نشستوں کے لیے سنی اتحاد کونسل کی شازیہ سہیل اور نذیر اللہ کو 4- 4 ووٹ ملے، سندھ اسمبلی میں 124 ووٹ کاسٹ ہوئے اور ایک ووٹ مسترد ہوگیا اسلام آباد کی نشست پر پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 204 ووٹ لےکر سینیٹر منتخب ہوگئے، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار الیاس مہربان کو 88 ووٹ ملے۔ سینیٹ کی ایک نشست کے لیے قومی اسمبلی کے 301 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے، قومی اسمبلی کے 9 ارکان کے ووٹ مسترد قرار دیےگئے۔ سندھ اسمبلی میں مجموعی طور پر 124 ووٹ کاسٹ کیے گئے، بلوچستان میں سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے 61 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے۔ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم ابڑو 57 اور سیف اللہ دھاریجو 58 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے۔ دوسری جانب بلوچستان اسمبلی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو 23 ووٹ لےکر سینیٹر منتخب ہوئے، مسلم لیگ ن کے میر دوستین ڈومکی نے17 ووٹ حاصل کیے، جے یو آئی کے عبدالشکور 16 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے بلوچستان اسمبلی سے سینیٹ کی 3 نشستوں کے نتائج بھی آگئے ہیں، بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے قدوس بزنجو، مسلم لیگ (ن) کے دوستین ڈومکی، اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے شکور غیبزئی کامیاب ہوگئے ہیں۔ بلوچستان سے سینیٹ کی 3، سندھ سے 2 اور اسلام آباد سے سینیٹ کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب ہوا، قومی اسمبلی میں مجموعی طور پر 301 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 9 ووٹ مسترد ہوگئے۔ ووٹ دیتے وقت پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل یا کیمرہ لے جانے کی اجازت نہیں تھی، پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شروع ہوا جوکہ شام 4 بجے تک جاری رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں