59

دو سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنانیوالےاحتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریٹائر ہوگئے

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اپنے عہدے کی مدت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے۔ محمد بشیر 13 مارچ 2012ء کو احتساب عدالت میں جج تعینات ہوئے تھے اور انہوں نے نے 12 سال تک بطور احتساب عدالت جج خدمات سرانجام دیں سابق جج احتساب عدالت محمد بشیر نے 2 سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنائیں جن میں مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان شامل ہیں۔ محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی سابق جج کے پاس صدر مملکت آصف علی زرداری کیخلاف کیسز بھی زیر سماعت رہے جبکہ انہوں نے سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی ، راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف کیسز بھی سنے۔ سابق جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے کے بعد طبی بنیادوں پر چھٹی لے لی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں