64

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کار پارکنگ فیس میں اچانک اضافہ

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کار پارکنگ فیس میں 10 روپے کا اضافہ کر کے 100 روہے کر دیا گیا، یہ اضافہ اچانک کیا گیا ہے، اس سے قبل کار پارکنگ فیس 90 روپے تھی کراچی ایئرپورٹ پر 3 گھنٹے کے لیے کار پارکنگ فیس اب سو روپے ہوگی، جب کہ تین گھنٹوں کے بعد مزید وصولی ہوگی ترجمان سول ایوی ایشن نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر کار پارکنگ فیس میں 10 روپے اضافہ ایئرپورٹ منیجمنٹ نے خود کیا ہے، فیس میں ہر سال دس روپے اضافہ کیا جاتا ہے ترجمان سی اے اے کے مطابق نجی کنٹریکٹر کا ٹھیکا ختم ہونے کے بعد پارکنگ فیس میں دس روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، ٹھیکے کے ٹینڈر کے لیے جلد اشتہار جاری ہوگا۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کار پارکنگ فیس میں دس روپے کا اضافہ 3 سال بعد کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں