45

وزیراعظم نے وفاقی وزرا کی تقرری کے لئے صدر مملکت کو نام تجویز کردیئے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کی تقرری کےلئے صدرمملکت آصف زرداری کو نام تجویز کردیئے وزیراعظم نے اراکین کی بطور وفاقی وزیر تقرری کی تجویز دی اور کہا کہ خواجہ آصف،احسن اقبال ، راناتنویر کا بطور وفاقی وزیر تقرر کیا جائے جبکہ اسحاق ڈار ،احسن اقبال اور مصدق ملک کو بھی وفاقی وزیر لگانے کی تجویز دی شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اعظم نذیرتارڑ، چوہدری سالک، عبدالعلیم خان ، جام کمال ، امیر مقام ،اویس لغاری کابطور وفاقی وزیر تقرر کیاجائے انھوں نے مزید بتایا کہ عطاتارڑ، خالد مقبول،ریاض پیر زادہ ، محمد اورنگزیب، احدخان چیمہ ،سیدمحسن رضانقوی کوبھی وفاقی وزیر لگانے کی تجویز ہے اس کے علاوہ وزیراعظم شہبازشریف نے شزہ فاطمہ کو وزیرمملکت لگانے کی تجویز دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں