ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

یہ خوفناک حادثہ لکی مروت میں چشمہ روڈ کے قریب چڑھائی سے اترتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کو پیش آیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 4 افراد جاں بحق جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوںکو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد قمر مشانی سے بلوٹ شریف زیارت کے لیے جا رہے تھے کہ چشمہ روڈ کے قریب چڑھائی سے اترتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کے بریک فیل ہو گئے جس کے نتیجے میں وہ الٹ گئی اور اس میں سوار افراد حادثے کا شکار ہوگئے۔