70

وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات، قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی۔ شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ان کی آرمی چیف سے یہ پہلی ملاقات ہوئی ہے جس میں جنرل عاصم منیر نے انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سکیورٹی امور سے متعلق بھی بات چیت کی گئی واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف کی زیر صدارت 263 ویں کور کمانڈر کانفرنس کے دوران فورم نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی ہے مفاد پرست عناصر کی توجہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے پر مرکوز ہے۔ کانفرنس کے شرکاء نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کوزبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ کور کمانڈرکانفرنس کے دوران فورم نے عزم کیا کہ”پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں