92

وزیراعظم کا انتخاب کل ہوگا:شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

وزیراعظم کا انتخاب کل ہوگا جس کیلئے اتحادی جماعتوں کے نامزد امیدوار شہباز شریف اور سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے سینیٹر اسحاق ڈار، خورشید شاہ، رانا تنویر، احسن اقبال ، خواجہ آصف، انوشہ رحمان، طارق بشیر چیمہ، عون چودھری نے اتحادی جماعتوں کے نامزد وزیراعظم شہبازشریف کے کاغذات جمع کروائے، تمام اتحادی جماعتوں کی طرف سے شہباز شریف کے 8 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دیئے گئے۔ سنی اتحاد کونسل کے اسد قیصر، علی محمد خان، عامر ڈوگر، جنید اکبر نے عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے سنی اتحاد کونسل کے ارکان بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے داخل ہوئے، اس موقع پر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اصلی مینڈیٹ والے آ گئے ہیں۔ سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں