نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہوئی، گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے نومنتخب وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سینیٹر اعظم سواتی اور بابر اعوان کے علاوہ اراکین اسمبلی، اعلی افسران اور پی ٹی آئی کے کارکنان بھی شریک ہوئے۔ حلف برداری کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے نعرےبازی بھی کی گئی حلف کی تقریب میں کارکنوں کی بڑی تعداد بھی گورنر ہاؤس پہنچی، اس دوران بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا، پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پولیس کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی، مہمانوں کی کرسیوں پر کارکنوں نے قبضہ کرلیا، ارکان اسمبلی کی سیٹوں پر بھی کارکنان بیٹھ گئے۔ مہمانوں کی کرسیاں خالی کرنے کے لیے اسٹیج سے بار بار اپیل ہوئی تاہم کارکنان نے سنی ان سنی کردی جس پر نومنتخب ارکان نے کھڑے ہوکر تقریب میں شرکت کی، ایم پی اے کو بھی جگہ نہیں ملی علی امین گنڈاپور نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حلف لینےکے بعد پہلا کام عوام کو ریلیف دیناہے، رمضان کی آمدپرصوبےکے 9 لاکھ مستحق افراد کو 10ہزارکیش دیئے جائیں گے،علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ شفافیت برقرار رکھنے کیلئےاحساس پروگرام سے ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا، رمضان کے بابرکت مہینے میں عوام کی مشکلات کو کم سے کم کرنا مقصود ہے۔