تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے رکن بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق اسپیکرالیکشن کیلئےاسمبلی کے ممبران کی تعداد مکمل ہونی چاہیے، اس وقت ہاؤس میں ہمارے 23ممبران نہیں ہیں گوہر خان کا کہنا تھا کہ جناب اسپیکرآپ اس ہاؤس کےکسٹوڈین ہیں ناکہ کسی کی پارٹی ہیں، یہ ہاؤس نامکمل ہے براہ مہربانی پوائنٹ آف آرڈر آئین اور قانون کا ہے، ہم نےآپ سے پوائنٹ آف آرڈرپررولنگ مانگی ہے، اس وقت آپ کےہاؤس میں25ممبران کی کمی ہے انھوں نے بتایا کہ ہمارے 8 ممبران نے کے پی اور 12 ممبران نے پنجاب سے آنا ہے، ان کے فیملی ممبرز اور بچے بھی نہیں مانتے کہ یہ جیتے ہوئے ہیں بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ کانگریس میں اسپیکر کا الیکشن 18 مرتبہ ہواتھا، آپ نے خامخواہ ایک رولنگ دے دی، فارم47 کا ممبر یہاں بیٹھ سکتا ہے فارم 45 کا نہیں، جب ایوان پورا ہی نہیں تو اسپیکر کا چناؤ کیسے ہو سکتا ہے۔