66

قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری

صدر مملکت نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط کر دیے تھے جس کے بعد آج صبح 10 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں نو اسپیکر راجا پرویز اشرف منتخب اراکین سے حلف لیں گے قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ آج دن بارہ بجے تک اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد فہرست آج ہی جاری ہوگی جب کہ انتخاب کل کے اجلاس میں ہوگا دوسری جانب نومنتخب ارکان کو ویلکم کے لیے قومی اسمبلی میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ریڈ کارپٹ بچھا دیے گئے ہیں قومی اسمبلی میں نومنتخب ارکان کو ویلکم کرنے کیلیے ریڈ کارپٹ بچھا دیا گیاقبل ازیں صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا اور ان کا موقف تھا کہ ایوان مکمل ہونے تک اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔ تاہم گزشتہ روز صدر مملکت نے تحفظات کے باوجود قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات 29 فروری کو بلانے کی سمری پر دستخط کر دیے تھے واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے اپنے امیدوار لانے کا اعلان کیا ہے جب کہ ن لیگ، پی، پی اور ایم کیو ایم پر مشتمل حکومتی اتحاد کے معاہدے کے مطابق وزیراعظم کے لیے نواز شریف امیدوار ہوں گے۔ اسپیکر کا عہدہ بھی ن لیگ کو دیا جائے جس کے لیے ایاز صادق کو نامزد کیا گیا ہے تاہم ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ پیپلز پارٹی کو ملے گا جس کے لیے غلام مصطفیٰ شاہ امیدوار ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں