66

بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا سائفرکے بعد ایک اور ملک دشمنی کا ثبوت ہے، شہباز شریف

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے نامزد وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، اس موقع پر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھا ہے، یہ سائفر کے بعد ایک اورملک دشمنی کا ثبوت ہے، اس کے بعد کسی کو شک نہیں رہنا چاہیےشہبازشریف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں ملک مکمل تباہی کا شکار ہو، بانی پی ٹی آئی کا اقدام انتہائی قابل مذمت ہےدوسری جانب مسلم لیگ ن کے عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، خط میں کاش لکھ دیتے کہ میں قیدی ہوں اور کرپشن کیسز میں اندرہوں پہلے امریکی سازش اور اب امریکا سے مدد ،آپ کی پالیسی ہے ؟کیا آئی ایف ایم کوخط لکھ کرملک میں بحران پیدا کرنا ہے، یہ اقدام ملک کے خلاف اور ذاتی انا کی تسکین ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں