52

اسپیکر وڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب، ن لیگ، پی پی اور سنی اتحاد کونسل کے کاغذات نامزدگی جمع

8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں کامیاب نومنتخب اراکین قومی اسمبلی نے آج حلف اٹھا لیا۔ اسپیکر راجا پرویز اشرف نے ان سے حلف لیا، جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہو گیا ہےمسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان ودیگر جماعتوں پر مشتمل اتحاد کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے ن لیگ کے رہنما ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے پی پی رہنما غلام مصطفیٰ نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیےدوسری جانب پی ٹی آئی نے سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے ملک عامر ڈوگر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے جنید اکبر خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں سیکریٹری قومی اسمبلی نے ایوان میں ہی چاروں امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کیےقومی اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابی شیڈول کے مطابق ان عہدوں کے لیے انتخاب کل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں