81

آج پارلیمنٹ میں سرپرائز دیں گے، شیر افضل مروت

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے جس مقصد کیلئے مینڈٹ دیا ہے اس پرکام کریں گے، عوام نے بوسیدہ نظام کو نئی جہت دینے کیلئے مینڈٹ دیاشیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ کے پی میں کل زیادہ رش تھا اسپیکر نے شائدزیادہ کارڈ جاری کر دیئےتھے، دو سال کے ظلم و جبر کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت بننے جا رہی تھی، لوگوں نے ایگریشن شو کیا ہے اسے در گزر کرنا چاہئے انھوں نے کہا کہ بوسیدہ نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ، قانون کی حکمرانی ، حقیقی آزادی ،سماجی انصاف آپ دیکھیں گے آج پارلیمنٹ میں سرپرائز دیں گے، جو ایم این اے نہیں آج پارلیمان میں بیٹھے ہوں گے، ان لوگوں کا اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے لوگوں کا مینڈیٹ چوری کر کے یہ حکومت بنانے کا کہہ رہے ہونگے، ان لوگوں کو یہ سیٹیں ہضم نہیں کرنے دیں گے، عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا، انہوں نے چوری کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں