86

پاکستان کی آئی ایم ایف سے قرض کے مقابلے میں ڈبل رقم لینے کی تیاری

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے دوہرا پروگرام لینے کی تیاری شروع کردی، جس کے تحت قرض کیلئے 6 سے 8 اور ماحولیات کیلئے1.5 ارب ڈالر لیے جائیں گے ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ آف گورنرز نے دسمبر کے وسط میں تمام ملکوں کے کوٹے بڑھانے کی منظوری تھی، آئی ایم ایف بورڈ آف گورنرز کے فیصلے کا اطلاق پاکستان بھی ہوگا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کوٹہ بڑھنے کے بعد 6 سے 8 ارب ڈالر کا قرض لے سکتا ہے، پاکستان بنگلہ دیش کی طرح ماحولیات کی بہتری کے لیے خصوصی فنانسنگ کا خواہش مند ہے ذرائع کے مطابق پاکستان ماحولیات کی بہتری کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر حاصل کرنے کی کوشش کرے گا، آئی ایم ایف سے قرض لینے سے قبل پاکستان کو ماحولیات کی بہتری کے لیے ابتدائی فنڈ مختص کرنا ہوگا واضح رہے کہ پاکستان نے سال 2020 میں آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے ساتھ ساتھ کورونا کے خاتمے کے لیے 2.7 ارب ڈالر حاصل کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں