تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں فیڈرل بی ایریا میں سات سال کے آبان کے دلخراش قتل کا معاملہ پر سماعت ہوئی پولیس نے ملزم سفیان کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقدمہ کے گواہ کا 164 کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے گواہ نے عدالت کو بتایا کے ملزم نے میرے سامنے اقبال جرم کیا اور عدالت میں اپنی بیان سے انکاری ہوگیا تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی اصل عمر کا تعین کرنے کے لیے ٹیسٹس کی رپورٹس تاحال نہیں آئی ہیں، ملزم کا نفسیاتی معالج سے معائنہ بھی کروانا ہے اور اس معائنے میں آٹھ سے 10 دن لگیں گے ملزم سفیان کی عمر 16 سال ہے اور وہ آبان کا کزن تھا، ملزم کا سی آر او بھی کروانا ہے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آچکی ہے اور واقعہ کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازا میں درج ہے مزید پڑھیں : کراچی میں 7 سالہ ابان کے قاتل کا پتا چل گیاعدالت نے گرفتار ملزم سفیان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی یاد رہے 14 فروری کو شہرقائد میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا تھا ، جس میں کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک سولہ میں سات سالہ بچے کو گلا کاٹ جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا، عینی شاہدین نے بچے کو اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ دم توڑگیا تھےمزید پڑھیں : بھارتی فلم سے طریقہ سیکھ کر ابان کو قتل کیا، ملزم بعد ازاں بچے کے قتل کا مقدمہ یوسف پلازہ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد کیمروں کی مدد سے 16 سالہ سفیان کو گرفتار کیا، جو بچے کا کزن تھا، ملزم نے سبزی اور فروٹ کاٹنے کی چھری سے ابان کا گلاکاٹا تھا پندرہ سالہ کزن سفیان نے شکایتیں لگانے پر آبان کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا ماموں کے گھر رہتا تھا، آبان شکایتیں لگاتا تو ڈانٹ پڑتی تھی۔