تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں گھر کے اندر سے نوعمر لڑکی کی لاش برآمد ہوئی پولیس نے بتایا کہ لاش کی شناخت 13 سالہ ثنا دختر انور کے نام سے کی گئی ، واقعہ دوپہر کو پیش آیا ، اور شام کو پولیس کوآگاہ کیا گیا حکام کا کہنا تھا کہ اہلخانہ نے پولیس کو بیان دیا کہ لڑکی نےپھنداڈال کرخودکشی کی، تاہم واقعہ مشکوک لگتا ہے کیونکہ اہلخانہ پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتے جبکہ جس جگہ پھندےکی نشاندہی کی گئی وہ بھی مشتبہ ہے پولیس نے کہا کہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئی، جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کیا گیا ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ 13سالہ ثنا کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے پوسٹ مارٹم میں زیادتی کی تصدیق ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ثنا کی موت گلا گھٹنے کے باعث ہوئی