پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ گلیڈی ایٹرز کو 160 رنز تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے، دوسری بیٹنگ میں موسم کی صورتحال سے فائدہ اٹھائیں گے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان روسو نے کہا کہ ہم ٹیم میں ہائی پرفارمنس ماحول بنانا چاہتے ہیں۔ پی ایس ایل میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، دوسرا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔ سابق کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سرفراز کی کپتانی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سفر اچھا رہا۔