عام انتخابات کے بعد خوشاب، گھوٹکی اور کوہاٹ کے چند پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر مؤخر کی گئی پولنگ آج صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی اور ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار شہریار شر اور آزاد امیدواروں جام مہتاب ڈہر میں سخت مقابلہ ہے۔ آج صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ آر او گھوٹکی کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور رینجرز کے ساتھ پاک فوج کے جوان سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔ دونوں پولنگ اسٹیشنوں پر رجسٹرڈووٹرزکی تعداد3309 ہے این اے 88 سے آزاد امیدوار ملک معظم شیر کلو اور ۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اکرم خان نیازی اور آزاد امیدوار ہارون بندیال میدان میں ہیں ۔۔استحکام پارٹی کے ملک گل اصغر خان بگھور اور دیگر امیدوار بھی الیکش لڑ رہے ہیں ۔ صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ حلقہ این اے 88 کے 26 پولنگ اسٹیشنز پر32 ہزار 8 سو 32 ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گے یاد رہے کہ این اے 88 خوشاب کے 26 پولنگ سٹیشنز، پی کے 90 کوہاٹ کے 8 اور پی ایس 18 گھوٹکی کے دو پولنگ سٹیشنز پر بدامنی کے واقعات پیش آئے تھے۔ بدامنی کے واقعات کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے مذکورہ پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا عمل ملتوی کردیا گیا تھا جہاں آج دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے۔ دوسری جانب ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 کے 6 پولنگ سٹیشنز پر ووٹ کاسٹ نہ ہونے کی شکایت پر اتوار کو ری پولنگ ہو گی۔