الیکشن 2024 پاکستان : این اے 47 اور 48 کا نتیجہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 47 اور 48 کا نتیجہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاشعیب شاہین اور علی بخاری نے عدالت میں آراو کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی ، جس میں ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی این اے سینتالیس اسلام آباد ٹو سے ن لیگ کے طارق فضل چوہدری اور این اے اڑتالیس اسلام آباد تھری سے آزاد امیدوار راجہ خرم شہزاد نواز کو کامیاب قرار دیا گیا ہے شعیب شاہین این اے47 سے اور علی بخاری این اے 48 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزادامیدوار تھے۔