NA 130 لاہور سے نواز شریف کامیاب

نواز شریف نے اس حلقے سے پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما یاسمین راشد کو شکست دی ہے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق نواز شریف نے این اے 130 لاہور سے ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما یاسمین راشد ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی ہیں مبصرین مذکورہ حلقے کو بڑی اہمیت دے رہے تھے۔ مبصرین کے مطابق یہ حلقہ ن لیگ کا مضبوط حلقہ تصور کیا جاتا ہے تاہم یہاں سے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے انہیں جیت کے کافی ٹف ٹائم دیا۔