پشین اور قلعہ سیف اللہ دھماکوں کے مقدمات درج

تفصیلات کے مطابق ملک میں ہونے والے عام انتخابات 2024 سے ایک روز قبل بلوچستان کے ضلع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں بم دھماکوں کے مقدمات نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا ذرائع کے مطابق مقدمات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سی ٹی ڈی کی جانب سے درج کیے گئے قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے دفتر کے قریب دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی جبکہ 46 افراد زخمی ہوئے، یہ دھماکے پشین خانوزئی میں آزاد امیدوار جبکہ قلعہ سیف اللہ میں جے یوآئی دفتر پر ہوئے تھے حکام کے مطابق بدھ کی صبح پہلا دھماکہ کوئٹہ سے متصل ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 اور بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 47 سے آزاد امیدوار اسفندیار کاکڑ کے انتخابی دفتر کے باہر ہوا اس کے بعد ایک گھنٹے کے اندر ہی دوسرا دھماکہ پشین سے ہی متصل ضلع قلعہ سیف اللہ میں شہر کے مرکزی علاقے جنکشن چوک کے قریب جمعیت علماء اسلام کے انتخابی دفتر کے داخلی گیٹ پر ہوا حکام کے مطابق دونوں دھماکے اس وقت ہوئے جب وہاں پولنگ ایجنٹ کی میٹنگ جاری تھی اور انتخابی تیاریوں کے حوالے سے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔