الیکشن 2024 پاکستان: کس شخصیت نے کہاں ووٹ ڈالا؟

ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے صبح 8 بجے پولنگ کا آغاز ہو چکا ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ عوام الناس کے ساتھ سیاسی رہنما اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اپنا جمہوری حق استعمال کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنا ووٹ کاسٹ کر رہی ہیں سابق وزیراعظم شہباز شریف پولنگ کے وقت کا آغاز ہوتے ہی این اے 128 لاہور میں متعلقہ پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 44 کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما آصفہ بھٹو نے نوابشاہ میں جب کہ ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے این اے 51 مری میں اپنا ووٹ ڈالا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے کراچی کے علاقے پی آئی بی میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ہے۔ ایم کیو ایم امیدوار آسیہ اسحاق نے این اے 232 کراچی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہےنگراں وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے این اے 46 کے لیے اسلام ااباد کے ماڈل اسکول ڈروہ میں قائم پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ ڈالا۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل نے پشاور کے علاقے نواں کلے میں اور پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے سیالکوٹ کے حلقے این اے 71 میں اپنا ووٹ ڈالا ہے اے آر وائی نیوز انتخابات کی مکمل کوریج دے رہا ہے۔ الیکشن کی لمحہ بہ لمحہ براہ راست صورتحال جاننے، تازہ ترین تبصروں اور تجزیوں کے لیے اس لنک پر کلک کریں خبر کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا۔