الیکشن 2024 پاکستان : اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 کے لئے پولنگ کل ہوگی ، اسلام آباد پولیس کے افسران وجوان پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے ہیں ترجمان اسلام آبادپولیس نے بتایا کہ پولنگ اسٹیشنز پر تعینات اہلکار رات وہیں قیام کریں گے، اسلام آباد پولیس کے 6500 اہلکاروں کیساتھ 1000 ایف سی کے جوان فرائض انجام دیں گے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آبادمیں 1500رینجرز،پاکستان فوج کے جوان بھی فرائض سر انجام دیں گے، شہریوں کی حفاظت اور پرامن انتخابات اولین ترجیح ہوگی انتخابات کے حوالے سے مرکزی کنٹرول روم سیف سٹی میں قائم کیا گیا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کو یقینی بنایا جائے گا اور الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں اسلحہ نمائش،ہوائی فائرنگ،ہلڑبازی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی ساتھ ہی ٹریفک نظم و ضبط ،پارکنگ کے مناسب اقدامات عمل میں لائیں جائیں گے۔