تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل آج مکمل کر لی جائے گی، عام انتخابات کیلئے قومی و صوبائی کے 859 حلقوں کیلئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کی گئی ذرائع کے مطابق پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کر لیا، بیلٹ پیپرز اور انتخابی سامان کی ترسیل شروع کردی گئی، سامان کی ترسیل کیلئے پرنٹنگ کارپوریشن کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان نے چھپائی سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا، الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد سامان متعلقہ ریٹرننگ افسران کو روانہ کیا جارہا ہے، پرنٹنگ کارپوریشن نے اسلام آباد، کے پی اور نارتھ ریجن کے بیلٹ پیپرز کیپرنٹنگ کی۔