87

ترکیہ نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں نئے مکانات کی تعمیر مکمل کرلی

حالیہ ادوار میں ترکیہ کو اپنے ملک میں سب سے تباہ کن زلزلے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 6 فروری 2023 کو جنوبی ترکیہ میں طاقتور زلزلوں کے سبب 11 صوبوں میں 50 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو گئے تھےترک حکام نے جانفشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کافی کم وقت میں متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر ممکن بنائی ہے۔ بے گھر ہونے والوں میں سے کچھ افراد کو ہفتے کے روز نئے مکمل ہونے والے مکانات کی چابیاں دی گئیں زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبے ہاتائے میں ایک تقریب کے دوران صدر طیب اردگان نے کہا کہ آج ہم ہاتائے میں سات ہزار 275 مکانات متاثرین کو فراہم کر رہے ہیں، 40 ہزار مکانات کی تعمیر مکمل ہوتے ہی بتدریج انھیں بھی لوگوں کو فراہم کیا جائے گا ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ اگلے دو مہینوں میں تقریباً 75 کے قریب مکانات فراہم کیے جائیں گے۔ حکومت نے اس سال مجموعی طور پر متاثرین کو دو لاکھ گھروں کی فراہمی کا منصوبہ بنایا ہے شہری وزیر مہمت اوزہاسیکی نے صحافیوں کو بتایا کہ اس خطے میں آنے والے زلزلے کے سبب تقریباً 6 لاکھ 80 ہزار کے قریب گھر تباہ ہوئے، 3 لاکھ 90 ہزار خاندانوں نے وہاں تعمیر کیے جانے والے مکانات کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے انھوں نے کہا کہ دو لاکھ اپارٹمنٹس کے لیے ٹینڈرز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ ان میں سے کچھ کی تعمیر جاری ہے۔ ان میں سے کچھ مکانات مکمل ہو چکے ہیں جو جلد ہی ڈیلیور کیے جائیں گے واضح رہے کہ پچھلے سال تباہ کن زلزلوں کے بعد ترکیہ کے صدر اردگان نے فروری 2024 تک تین لاکھ 19 ہزار نئے مکانات اور ایک سال بعد کُل 6 لاکھ 80 ہزار مکانات دینے کا وعدہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں