آسمان سے طیاروں کے ذریعے الیکشن مہم کے لیے نجی کمپنی کے دو طیارے مختص

تفصیلات کے مطابق انتخابی مہم چلانے کے لیے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے نجی ایوی ایشن کمپنی کی خدمات حاصل کر لی ہیں، اسکائی ونگز کو فضا سے انتخابی مہم کے لیے سیاسی جماعتوں کی طرف سے رابطے کیے جا رہے ہیں نجی ایوی ایشن کمپنی کو کراچی، نوابشاہ اور دیگر شہروں میں فضا سے امیدواروں کی طرف سے انتخابی پمفلٹ گرانے کے لیے ایم کیو ایم امیدواروں نے رابطے کیےکراچی میں ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کی طرف سے فضا سے طیاروں کے ذریعے اپنے حلقے میں انتخابی مہم کے لیے نجی ایوی ایشن کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن مہم کیلئے طیارہ بک کرالیا نجی ایوی ایشن کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابی مہم چلانے کے لیے سیاسی جماعتوں کی طرف سے رابطے کیے گئے ہیں، یعنی پہلی بار فضا سے انتخابی مہم چلائی جائے گی۔ حکام نے بتایا کہ انتخابی مہم کے لیے کمپنی کے 2 طیارے مختص کر دیے گئے ہیں