تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ، خیبرپختونخوا کی نشستوں پی کے 22 اور پی کے 91 پر الیکشن ملتوی کردیئے باجوڑ میں آزاد امیدوار ریحان زیب خان کے قتل کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن ملتوی کیا گیا پی کے 91 کوہاٹ میں امیدوار کے انتقال کی وجہ سے الیکشن ملتوی کر دیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 91 کوہاٹ کے امیدوار عصمت اللّٰہ خٹک کا 30 جنوری کو انتقال ہوا تھا دوسری جانب بیلٹ پیپرز کی کمی کے باعث پی پی 32 گجرات اور پی پی 150 لاہور میں بھی انتخابات موخر ہو سکتے ہیں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا معاملہ سنگین صورت حال اختیار کر گیا، غور کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب کیا گیا الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی کمی کے باعث پی پی 32 گجرات اور پی پی 150 لاہور کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی کے چار اور صوباٸی اسمبلی کے دو حلقوں کے انتخابات موخر ہونے کا خدشہ ہےگذشتہ روز الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کاغذ دستیاب نہ ہونے کی صورت میں ان حلقوں میں انتخابات ملتوی کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی جاری ہے جبکہ عدالتی فیصلوں کے باعث کئی حلقوں میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی دوبارہ کرنا پڑ رہی ہے، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کیلئے سیکیورٹی کاغذ کی دستیابی اور بروقت چھپائی بڑا چیلنج ہے