8 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

تفصیلات کے مطابق کہ ملک بھر میں عام انتخابات 2024 منعقد کرانے کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں الیکشن کمیشن پاکستان نے عام انتخابات کے دن ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام تعطیل کا مقصد ہے کہ ووٹرز حق رائے دہی آزادانہ اور سہولت سے ادا کرسکیں واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدرِ پاکستان سے مشاورت کے بعد ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آٹھ فروری 2024 کو منعقد کروانے کا اعلان کیا تھا۔