پشاور سے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

تفصیلات کے مطابق ایم 5 موٹر وے پر اوچ شریف انٹر چینج کے قریب پولیس نے کارروائی کی اور ہتھیاروں کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ایس پی موٹر وے کے مطابق اسلحے کی کھیپ ممکنہ طور پر سندھ کے کچے کے علاقے منتقل کی جارہی تھی، ہزاروں گولیاں اور اسلحہ کی کھیپ گاڑی کے خفیہ خانوں سے برآمد کی گئی ایس پی موٹر وے نے بتایا کہ مزمان سے ایئر کرافٹ، جی تھری، کلاشنکوف، رائفلز، پستول کی بھاری کھیپ بھی برآمد کرلی گئی جبکہ کارروائی میں 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔