تفصیلات کےمطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی جس میں بجلی کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے ، نیپرا بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پرکل سماعت کرے گی اضافہ دسمبر2023کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے ، من و عن اضافے کا بجلی صارفین پر49ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا خیال رہے نیپرا نے نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4.13 روپے فی یونٹ مہنگی کی تھی۔