پیپلزپارٹی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

تفصیلات کے مطابق انچارج سینٹرل الیکشن سیل پیپلزپارٹی تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط میں لکھا کہ این اے 73 میں 3 کارکنوں کو غیر قانونی زیر حراست رکھا گیا ہے، ان کارکنان کو سیراں والی کے الیکشن آفس سے گرفتار کیا گیا ہے تاج حیدر نے الیکشن کمشنر کو خط میں بتایا کہ پولیس وردی میں ملبوس اہلکاروں نے الیکشن آفس میں توڑ پھوڑ کی، پولیس نے الیکشن آفس میں فرنیچر اور دیگر سامان کو نقصان پہنچایاانہوں نے خط میں لکھا کہ ڈی پی او، ڈی ایس پی ڈسکہ گرفتار کارکنان کی رہائی سے انکاری ہیں، پولیس کھلے عام ن لیگی امیدوار کی حمایت کر رہی ہے تاج حیدر نے کہا کہ پولیس کے ہراساں کرنے سے امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے، چیف الیکشن کمشنر پی پی کارکنان کی رہائی کے احکامات جاری کریں۔