تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور نے اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق انتخابات کے دوران اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ڈی سی اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں انتخابات کے دوران لائسنس اور بغیر لائسنس پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی اس سے قبل پاکستان کے صوبے سندھ اور پنجاب میں بھی اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی تھی محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش پر 45 روز کی پابندی کا نوٹیفکشن جاری کیا گیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے موقع پر بھی اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔