آل پاکستان کلرک ایسوسیی ایشن، سندھ کے چیئرمین جناب عبدالقدوس شیخ نے اپنی اعلی قیادت کے ہمراہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سندھ کے محنت کش و مظلوم ملازمین کے ساتھ سیکرٹری آفس، پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمینٹ میں پُرامن احتجاج کیا۔

احتجاج میں پاپولیشن حیدراباد ڈویژن ڈسٹرکٹ کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی پاپولیشن ڈپارٹمنٹ سندھ کے ملازمین کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ مٹیاری میں ملازمین کے ساتھ ڈسٹرکٹ آفیسر گل نساہ کی جانب سے غیرمعمولی سلوک کیا جارہا ہے۔ ہم نے کئی بار اپنے اعلی افسران کو آگاہ کیا کہ “ڈسٹرکٹ مٹیاری کی آفیسر گل نساہ” کا ملازمین کے ساتھ وحشیانہ سلوک کا فوری ایکشن لیا جائے مگر ابھی تک اعلیٰ آفسران کی جانب سے کوئی مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا بلکہ اس کے برعکس ڈسٹرکٹ آفیسر مٹیاری گل نساہ کی جانب سے ملازمین کو مزید ہراساں کیا جارہا ہے جس پر ڈپارٹمینٹ کی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ آفیسر گل نساہ کی جانب سے ملامین کو تنخواہ بند ، ٹرانسفر ، سسپینڈ اور نوکری ختم کرنے تک کی سنگین دھمکیاں مل رہی ہیں جو ملازمین ڈسٹرکٹ آفیسر گل نساہ کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے اس کے ساتھ انتقامی کاروائی کی جارہی ہے اپنی اہلیت اور اپنی پاور کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ملازمین کو ہراساں کر رہی ہے اور ملازمین کو یہ بھی کہتی ہے میرا سیکریٹری بھی کچھ نہیں کرسکتا میرا شوہر فشری ڈپارٹمینٹ کا ڈائریکٹر رہا ہے اس کے بہت تعلقات ہیں میری بیٹی اسسٹینٹ کمشنر ہے میرے بڑے بڑے سیاسی تعلقات ہیں میں جو چاہے کرسکتی ہوں اگر میں چاہوں سکریٹری بھی بھی تبدیل کروا دوں۔ اور حقیقی طور پر بھی دیکھا گیا ہے اس نے سکریٹری صاحب کے آڈرز کی بھی دھجیاں اڑا دی اور کھلے عام کرپشن کرتی ہے ڈسٹرکٹ آفیسر گل نساہ کی کرپشن بھی زور و شور سے جاری ہے جس کو روکنے والا کوئی بھی نہیں ہے پاپولیشن ڈپارٹمینٹ سندھ کے ملازمین پرامن احتجاج میں سیکرٹری پاپولیشن و دیگر اعلیٰ آفسران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ آفیسر گل نساہ کا فوری تبادلہ کیا جائے اور انکوائری کروائی جائے کہ ڈسٹرکٹ آفیسر گل نساہ 5 گریڈ سے 19 گریڈ تک کیسے پہنچی ؟ 5 گریڈ کی معمولی ملازم 19 گریڈ کی ڈسٹرکٹ آفیسر کیسے بنی ؟؟ اگر اعلیٰ افسران نے ایک ہفتے میں ملازمین کے جائز مطالبات پورے نہیں کئے تو ملازمین قانونی راستہ اختیار کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ملازمین اینٹی کرپشن اور نیب آفس کے سامنے ڈسٹرکٹ آفیسر گل نساہ کے خلاف دھرنا دیں گے اور ثبوت پیش کریں گے۔