پاکستان کا بھارت سے دہشت گردی پر وضاحت سمیت دیگر آپشنز پر غور

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھارت سےدہشت گردی پروضاحت اورناظم الامورکی طلبی سمیت دیگرآپشنزپرغور کر رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنٹ4 سے 5ممالک کی سرزمین استعمال کر کے پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں ذرائع نے بتایا کہ سازش بے نقاب ہونے کے بعد بھی بھارتی وزارت خارجہ نےتردیدیاانکارنہیں کیا اور بھارتی وزارت خارجہ نے سنگین الزامات کے باوجود سفارتی و دیگر چینلز سے رابطہ نہیں کیا ذرائع نے کہا کہ سوشل میڈیا ایپس، واٹس ایپ، ٹیلی گرام اوربرطانوی ایپس کو استعمال کیا جاتا ہے اور دہشت گردی کے لئے مقامی ایجنٹوں کو مختلف اکاؤنٹس سے ادائیگیاں کی جاتی ہیں جبکہ یکمشت ادائیگیوں کی بجائے مرحلہ وارادائیگیاں بینکوں اور ہنڈی و دیگر ذرائع سے کی جاتی ہیں ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ شاہد لطیف اور محمد ریاض قتل کے علاوہ بھی کئی اور واقعات پر تحقیقات جاری ہیں، پاکستان نے بھارتی ایجنٹوں کی موجودگی والے تیسرے ملک سے بھی معلومات کا تبادلہ کیا ہے۔